نواز شریف سے میری روحانی بات چیت ہوتی رہتی ہے، نہال ہاشمی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 مارچ 2018 10:55

نواز شریف سے میری روحانی بات چیت ہوتی رہتی ہے، نہال ہاشمی
لاہور (اردو وپائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف سے میری روحانی ملاقات ہوتی رہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی سے ایک پروگرام کے دوران پوچھا گیا کہ آپ کے نا اہل ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے آخری بار کب بات ہوئی۔

(جاری ہے)

جس کا جواب دیتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف سے میری روحانی بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

نواز شریف میرے قائد تھے اور قائد رہیں گے۔لیکن مجھے یاد نہیں کہ میری آخری بار ان سے کب بات ہوئی۔نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ نواز شریف بہت با اصولی آدمی ہیں ۔کبھی انہوں نے مجھے کوئی تقریر کرنے کا نہیں کہا۔نہال ہاشمی نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: