تھانہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے والا مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا

اتوار 18 مارچ 2018 10:30

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) تھانہ اوگی کے چھت سے چھلانگ لگاکر فرار ہو نے والا پو لیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم پولیس نیٹول پلازہ مانسہرہ کے قریب سے گرفتارکرلیا پو لیس نے گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اوگی پو لیس نے مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم مشینوں سے سادہ لوح خواتین ضعیف العمر افراد سے فراڈ کے ذریعہ ان کے اے ٹی ایم کا رڈ لے رقوم لینے والا ملزم دانش خان ولد خانیزمان ساکن ماڑی خانخیل کو اوگی بازار سے گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزم نے تمام راز گل دیئے۔

ملزم کو قضاء حاجت کے لیے حوالات سے نکل کر جب وہ باتھ روم کے قریب پہنچا تو باتھ روم کو جانے کے بجا ئے سیدھا قریبی سیڑھیوں پر چڑھ کر تھانہ کی چھت سے تقریباً بیس فٹ اونچا ئی سے چھلانگ کر فرار ہو ا۔ پو لیس نے ملز م کا پیچھا کرکے پھر گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :