تحریک صوبہ ہزارہ سانحہ 12اپریل کی برسی منانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں، سلطان العارفین

اتوار 18 مارچ 2018 10:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء)تحریک صوبہ ہزارہ سانحہ 12اپریل کی برسی منانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔اس حوالہ سے کا اجلاس زیرصدارت سلطان العارفین خان جدون منعقدہوا۔اجلاس میں12اپریل کی برسی کوبھرپورطریقہ سے منانے پرتفصیلی مشاورت ہوگی برسی کوکامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاںتشکیل دی گئیں کمیٹیوںکوہدایت کی گئی کہ دن رات اس سلسلے میںجدوجہدکریں۔

(جاری ہے)

برسی میںمختلف قومی سیاسی رہنماؤںسے بھی رابطے کئے جائیںگے تاکہ شہداء ہزارہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہزارہ کے حقوق کوموثرطورپرلڑنے کاعہدکیاجائے ہزارہ سے سوتیلی ماںجیسے سلوک بندکرناہوگا۔ ہزارہ کے حقوق ہزارہ تیز کرنا اہم ضرورت ہے ۔جلاس میںسجاداحمدکیانی،سردارغلام محمد،سجادقریشی،سہراب خان، سردارجاوید،سردارگلزیب، سردارتنویر،سردارخورشید، سلیم خان اورکافی تعدادمیںورکرزبھی موجودتھے۔واضح رہے کہ 12اپریل 2012کو تحریک صوبہ ہزارہ کے احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 9افراد شہید اورسینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔