مسلم (ن) نے ہر دور میں ملکی ترقی کو ترجیح دی ‘ اعظم خان

اتوار 18 مارچ 2018 10:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء)پاکستا ن مسلم (ن) خیبرپختونخوا کے نائب صدر اعظم خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ہر دور میں ملک کی ترقی اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح خالی نعروں اور مظاہروں پر یقین نہیں رکھتی‘ بخشالی میں حاجی نواس خان کے حجرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حلقہ پی کے 50سے الیکشن لڑنے کا ارادہ ضرورہے لیکن میں نے پورے مردان کی ترقی کیلئے کوششیں کی ہیں اور انشاء الله امیرمقام کی قیادت میں مران کو ماڈل ضلع بنائینگے‘ انہوں نے کہاکہ اس وقت مردان میں تقریباً 72کلومیٹر سوئی گیس لائن پر کام جاری ہے جس سے پسماندہ علاقوں میں گیس کی سہولت میسر ہوگی ‘ انہو ںنے کہاکہ میرامقصد صرف سیاست نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے جس کیلئے کوئی حلقہ انتخابات نہیں ہوتا بلکہ پورا مردان میرا حلقہ ہے اور یہاں کے عوام کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے۔