فاضل بانڈہ مٹہ میں پاک فوج کی شجرکاری مہم کاآغاز

عوام شجرکاری مہم میں حصہ لیکر اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں‘ کرنل شاہد

اتوار 18 مارچ 2018 10:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) پاک فوج مٹہ کے کرنل شاہد بشیر ٹوائی ‘میجر ثاقب اور ایس ڈی ایف اومٹہ ہمایون خان نے کہاہے کہ عوام شجرکاری مہم میں حصہ لیکر اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں‘ انہو ںنے کہاکہ جنگلات میں اضافہ کرنا اور موجودہ جنگلات کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لیے عوام اپنے اداروں سے مل کر اس کوشش کو کامیاب بنائیں‘ ان خیالات کااظہار انہو ںنے گزشتہ روز فضل بانڈہ مٹہ میں پاک فوج کے زیر نگرانی جاری شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں علاقہ معززین منتخب نمائندوں اور عام لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی‘ مقرری ننے کہاکہ پودے لگانا اور ان کی حفاظت کرنا صدقہ جاریہ ہے اور سنت رسول ﷺ ہے اس لیے عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے لیتے ہوئے مہم کو کامیاب بنائیں‘ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ار پہلے کی طرح وطن کی حفاظت اور علاقے میں ترقیاتی اور فلاحی کاموں میں شانہ بشانہ ہوحصہ لیںگے‘ آخر میں فاضل بانڈہ روڈ کے کناروں پر سینکڑوں پودے لگائے گئے جس پر عوام نے پاک فوج کاشکریہ ادا کرکے خراج تحسین پش کیا۔

متعلقہ عنوان :