چارسدہ ڈسٹرکٹ بار کی خاتون ججز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

اتوار 18 مارچ 2018 10:00

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج رشیدہ بانواور سول جج فائزہ گل کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ اور وکلاء کی طرف سے بہترین خدمت پر دونوں معزز ججز کو خراج تحسین پیش کیاگیا‘ چارسدہ سے تبدیل ہونے والی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج رشیدہ بانو اور سول جج فائزہ گل کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے الوداعی تقریب کا انعقادکیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ جج اظہر خان سمیت دیگر ججز‘ وکلاء برادری اور جوڈشیری سٹاف نے بھی شرکت کی‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے صدر وارث خان ایڈووکیٹ اور دیگر نے تبدیل ہونے والے معزز ججز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج رشیدہ بانو اور سول جج فائزہ گل نے کم سے کم وقت میں عوام کو فوری انصاف فراہم کیاہے‘ تبدیل ہونے والے ججز کی خدمات کو مدتوں یاد رکھاجائیگا۔