بڑھاپے میں ورزش انسانی صحت کیلئے تریاق

اتوار 18 مارچ 2018 09:50

بڑھاپے میں ورزش انسانی صحت کیلئے تریاق
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بڑھاپے میں ورزش انسانی صحت کیلئے تریاق ہے۔کنگز کالج لندن کی طبی تحقیق کے مطابق بڑھاپے کی عمر میں زیادہ ورزش کرنے سے انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے زوال کو روکا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین نے کہا کہ اگر ورزش کوئی دوا یا گولی ہوتی تو ہر کوئی اسے کھا رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ورزش سے جسم، دماغ، پٹھوں اور مدافعتی نظام کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بڑھاپے میں مدافعتی نظام زوال پذیر ہونا شروع ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بوڑھے لوگوں زیادہ تر انفیکشن کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں۔