عوام کے شعور اور علاج میں اضافہ کے نتیجہ میں تپ دق کے پھیلائو میں سالانہ 2 فیصد کی کمی

اتوار 18 مارچ 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) زیر اہتمام ہر سال 24 مارچ کو تپ دق (ٹی بی) کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد اس موذی مرض سے متعلق ہر سطح پر عوام الناس میں شعور اور آگاہی کو عام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال عالمی یوم تب دق کا موضوع ’’دنیا سے تپ دق کے خاتمہ کیلئے رہنما درکار ہیں، تا کہ مرض کا خاتمہ ہو اور ایک تاریخ رقم کی جا سکے‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق تپ دق کے حوالے سے عوام کے شعور اور علاج میں اضافہ کے نتیجہ میں مرض کے پھیلائو میں سالانہ 2 فیصد کی کمی ہو رہی ہے جبکہ 2020ء تک یہ شرح 4 سے 5 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے اور 2030ء تک تپ دق پر قابو پا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :