قدرت کا انمول تحفہ گاجر صحت اور رعنائی کا سستا ترین ذریعہ ہے

اتوار 18 مارچ 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بنی نوع انسان کیلئے قدرت کا انمول تحفہ گاجر صحت اور رعنائی کا سستا ترین ذریعہ ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دیگر سبزیوں کی نسبت گاجر میں چار گنا زائد الحمیات (پروٹین) پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گاجر کا جوس خون، معدہ اور آنتوں کی تیزابیت دور کرنے والی ایک قدرتی غذا اور دوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاجر دوران سال تقریبا آٹھ ماہ تک تازہ دستیاب ہوتی ہے جبکہ اس کا مربع بھی پورا سال استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے انسان کیلئے صحت اور رعنائی کا سستا ترین ذریعہ گاجر کی شکل میں پیدا کیا ہے جو کئی خواص کی حامل سبزی ہے اور اس پر بہت زیادہ اخراجات بھی نہیں آتے ۔