روس نے 23 برطانوی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) روسی حکومت نے 23 برطانوی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ کے جارحانہ اقدامات کی وجہ سے روس میں برٹش کونسل کی تمام ترسرگرمیوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق روسی ڈبل ایجنٹ اور ان کی بیٹی پر برطانیہ میں ہونے والے کیمیکل حملے کے باعث دونوں ممالک کے مابین کشیدگی اور لفظی جنگ میں شدت آ گئی ہے۔ برطانیہ نے بھی اس سے قبل 23 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :