عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے اہل نہیں، عدالت

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 مارچ 2018 23:14

عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17 مارچ 2018 ء):عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے اہل نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 31 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں درج ہے کہ جج ریٹائرمنٹ کے بعد صرف ایک ڈرائیور اور ایک گارڈ رکھ سکتا ہے لیکن سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے پاس 9 کانسٹیبل، 2 سب انسپکٹرز، ایک ہیڈکانسٹیبل اور دو ڈرائیورز ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے اہل نہیں۔