محبہ احمد نے برٹش ہائی کمیشن گریٹ تقریری مقابلہ جیت لیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) محبہ احمد نے برٹش ہائی کمیشن گریٹ تقریری مقابلہ جیت لیا۔ برٹش ہائی کمیشن تیسری سالانہ گریٹ تقریری مقابلے کا فائنل ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوا۔ ایونٹ میں میڈیا کے اراکین اور سول سو سائٹی، فارغ لاتحصیل(چیونگ ایلومنی) اور برٹش ہائی کمیشن اور برٹش کونسل کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

پاکستان کے پورے یونیورسٹیوں کے چار سب سی بڑے تقاریر کرنے والوں کے درمیان اعلی شدت پسندی کا مقابلہ ہوا جس میں امن، خوشحالی، جمہوریت اور ٹیکنالوجی کے موضوعات پر بحث ہوئی۔ ججوں کے پینل میں برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر روزی مرے ہل ہورسٹ، برطانیہ ہائی کمیشن کے کارپوریٹ سروسز کے ڈائریکٹر گیلز ویٹیکر، پاکستان میںیورپی یونین کے سفیر ایچ ای جین فران کوئس کا ٹین اور یو این ڈی پی کے مشیر ایرمیناملک شامل تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو مہمان خصوصی تھے۔ لاہور سے محبہ احمد اور عمر وقاص احمد گجرات کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعدگریٹ تقریری مقابلے کے فاتح اور رنزز قرار دئیے۔ برٹش ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ اس سال بر طانیہ میں پاکستانی نیکسٹ جنریشن کے تاثرات اور رائے سازوں کا سال منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اپریل میں برطانیہ میں آنے والی دولت مشترکہ سربراہوں کے اجلاس میں نوجوانوں کو مضبوط کرنا ہماری پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم اپنے نئے جنریشن کو ایک فلیٹ فارم دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے تقریری صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔سالانہ گریٹ بحث کے ساتھ ہم یہ اگلی نسل کو اپنے مناظری کی مہارت کو ظاہر کرنے کے قابل بنانے کے قابل ہیں، ان کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور مختلف یونیورسٹیوں اور شہروں سے مقررین سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔ گریٹ تقریری مقابلے کے تیسرے ایڈیشن میں150مقریرین نے حصہ لیا جس پر میں بے حد خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تقریر اچھے صحت کے لئے ضروری ہے اور پاکستان میںاسے یونیورسٹییوں اور کالج لیول پر آگے لے جانا چاہییے۔ میں تمام فائنلسٹ کو مبارکباد دیتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ مستقبل میں پاکستان کی کامیابی میں اچھا کر دار ادا کریں گے۔ گریٹ تقریری مقابلہ تیسرا ایڈیشن 2017-18 میں پاکستان بھر کے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کو ڈیبیٹ میں شرکت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا تاکہ وہ اپنے تحقیق،مشاہداتی سوچ اور لوگوں کے سامنے بولنے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں‘ گریٹ ڈیبیٹ کے پہلی14پوزیشن ہولڈر کو ایک سال کے لئے برٹش کونسل ڈیجیٹل لائبریری کا ممبر شپ دیا جائے گا۔ایونٹ کے جیتنے اور رنرپ پوزیشن ہولڈر کو سکالر شپ دیا جائے گا۔