راولپنڈی،پولیس نے جنسی زیادتی کا شکار 14سالہ بچے کوملزمان کی قید سے بازایاب کرا لیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) تھانہ واہ حسن ابدال کی چوکی نمبر4 پولیس نے جنسی زیادتی کا شکار 14سالہ بچے کوملزمان کی قید سے بازایاب کرا لیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاعات کے مطابق شراب کے نشے میں دھت حاجی طارق نے اپنے ڈرائیو مبارک کے ہمراہ 14سالہ ثاقب اور اس کے دوست عطا ء اللہ کوابدال کے علاقے گدوال میں واقع مدرسے سے گھر جاتے ہوئے ورکشاپ میں لے جا کر بند کر دیااور بعد ازاں اس سے رات بھر زیادتی کرتا رہاثاقب کے دوست نے بھاگ کر جان بچائی اور مدرسہ انتظامیہ کو اطلاع کی جنہوں نے تالے توڑ کر ثاقب کو بازیاب کروایا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی درخواست تھانہ واہ چوکی نمبر4 میں دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :