انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس کی رائیونڈ دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور رائیونڈ دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔آئی جی پاکستان ریلوے پولیس نے رائیونڈ دھماکے میں زخمی ہونے والے اے۔ایس۔پی زبیر نذیراور دیگر پولیس اہلکاروں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس نے اس موقع پرزخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اوردھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی جی پاکستان ریلوے پولیس نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور شدت پسند عناصر کی کاروائیوں کو کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے اور جلد ہی ان کا مکمل طور پر صفایا ہو جائے گا جس کے لئے عوام کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :