لاہور،کیمیکل سے پکے خاموش زہر قاتل پھلوں کی فروخت پر پابندی
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت کیلشیم کاربائڈ لگا کرپھلو ں کو پکانے اور دیر تک محفوظ کرنے کی پابندی لگا دی کیلشیم کاربائڈ لگے پھل کینسر، پیچیدہ دماغی امراض، حافظے کی کمزوری، نیند کی کمی اور انتڑیوں کی بیماریوںکا باعث بنتی ہیں جدید ممالک کے طرزپر پنجاب میں بھی پھلوں کو پکانے کے لیے ایتھالین گیس کا استعمال کیا جائے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عوام سے گزارش ہے کہ اشیاء خوردونوش خریدتے ہوئے تمام حفاظتی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ نورالامین مینگل
ہفتہ 17 مارچ 2018 23:19
(جاری ہے)
محفوظ کیمکلز کے حوالے سے صوبہ بھر کے کولڈ سٹور مالکان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی عملہ تربیت دے چکا ہے۔
جدید ممالک کی طرح پنجاب میں بھی پھلوں کو پکانے کے لیے ایتھالین گیس کا استعمال کیا جائے جو انسانی صحت کے لیے محفوظ ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ موسم سرما میں بھی کیلشیم کاربائڈ اور دیگر کیمیکلز سے جلدی پھل پکانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی تھی۔کیمیکل لگے پھل خاموش زہر قاتل ہیں، ان کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔عوام سے گزارش ہے کہ اشیاء خوردونوش خریدتے ہوئے تمام حفاظتی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔پھل خریدنے کے فورا بعد مت کھائیں، ایک سے دو دن بعد استعمال کیے جائیں۔پھل ہمیشہ ہلکے گرم پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد کھائے جائیں۔بہت ذیادہ پکے ہوئے پھلوں کو خریدنے سے اجتناب کریں، ایسے پھل ذیادہ کیمیکلز والے ہو سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.