گزشتہ کنونشن میں پیش آئے سیاہی والے واقعےکا کوئی افسوس نہیں،خواجہ آصف

سیاہی سےصرف کپڑے اورچہرےخراب ہوئے،گزشتہ کنونشن میں تیزاب بھی پھینکاجاسکتاتھا،گولی بھی لگ سکتی تھی،خواجہ آصف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 مارچ 2018 22:33

گزشتہ کنونشن میں پیش آئے سیاہی والے واقعےکا کوئی افسوس نہیں،خواجہ ..
سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین 17 مارچ۔2018ء) خواجہ آصف گزشتہ کنونشن میں پیش آئے سیاہی والے واقعےپر مطمئن ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاہی سےصرف کپڑے اورچہرےخراب ہوئے،گزشتہ کنونشن میں تیزاب بھی پھینکاجاسکتاتھا،گولی بھی لگ سکتی تھی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کہیں جوتوں تو کہیں سیاہی کا نشانہ بن رہے جس کے بعد ملکی سیاستدانوں میں اس حوالے سے شدید بے چینی پائی جاتی تھی لیکن خواجہ آصف گزشتہ کنونشن میں پیش آئے سیاہی والے واقعےپر مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پکاگڑھامیں ورکرزکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کنونشن میں پیش آئے واقعےکا کوئی افسوس نہیں۔سیاہی سےصرف کپڑے اورچہرےخراب ہوئے ورنہ تیزاب بھی پھینکاجاسکتاتھا،گولی بھی لگ سکتی تھی۔سیالکوٹ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الیکشن کےقریب آنےپرہم اپنےحلقےمیں مطمئن ہوکرواپس جارہےہیں۔اطمینان اس لیے ہےکہ ہم نےحلقہ میں لوگوں کی خدمت کی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ جتنا محاذبنالیں،میاں صاحب کی محبت کا کوئی مقابلہ نہیں۔میرےقائد میاں صاحب کا طوطی بول رہاہے۔

متعلقہ عنوان :