ْپاکستان کودرست ’’ڈگر‘‘ پر لے جانے کیلئے ہر ادار ے کو اپنی حدود میں رہنا ہو گا،احسن اقبال

پاکستان کی عدلیہ بیوکریسی اور عوام کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے، ملک جب بھی ترقی کی راہ پر چلتا ہے اپنے ہی ٹانگیں کھینچتے ہیں ہمیں اس تسلسل کو ختم کرنا ہوگا دھرنوں سے ملکوں کی تقدیریں نہیں بدلتیں،عملی کام کرنے سے تبدیلی آتی ہے، آج ملک میں حقیقی تبدیلی آچکی ہے پانچ سال پہلے ملک میں دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ تھی اور پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیدیا گیا تھا مگر آج کا پاکستان پرامن ، روشن اور ابھرتی ہوئی معیشت والا ملک بن چکا ہے بھارت کو سی پیک ہضم نہیں ہو رہا، اس لئے کل بھوشن کو بھیجا،وزیرداخلہ کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:19

ْپاکستان کودرست ’’ڈگر‘‘ پر لے جانے کیلئے ہر ادار ے کو اپنی حدود میں ..
بدوملہی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنوں سے ملکوں کی تقدیریں نہیں بدلتیں،عملی کام کرنے سے تبدیلی آتی ہے، آج ملک میں حقیقی تبدیلی آچکی ہے ، پانچ سال پہلے ملک میں دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ تھی اور پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیدیا گیا تھا مگر آج کا پاکستان پرامن ، روشن اور ابھرتی ہوئی معیشت والا ملک بن چکا ہے ، ملک جب بھی ترقی کی راہ پر چلتا ہے اپنے ہی ٹانگیں کھینچتے ہیں ہمیں اس تسلسل کو ختم کرنا ہوگا ،ْ ملک کو سیدھی راہ پر لے جانے کیلئے ہر ادارہ کو اپنی حد میں رہ کر کام کرنا ہوگا،پاکستان کی عدلیہ بیوکریسی اور عوام کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے، بھارت کو سی پیک ہضم نہیں ہو رہا، اس لئے کل بھوشن کو بھیجا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خان بہادر چوہدری مشتاق وٹینری اینڈ اینمل سائنسز سب کیمپس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی 107 ایکڑ رقبہ پر محیط ہے اور 20 کروڑ کی لاگت سے تقریبا ڈیڑھ سال میں مکمل ہو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی آمد پر گھوڑوں کا رقص اور ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا آج ہم ایسے منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں جو نہ صرف اس حلقہ میں بلکہ پورے پاکستان میں ترقی کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان دودھ کی پیدوار دنیا کے 5 ویں نمبر پر ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے تمام یہ تما م مواقع ضائع کر دئیے کیونکہ ہم اس کی ترقی کے منصوبوں کا تسلسل قائم رکھنا ہے وزیر داخلہ نے کہاکہ آگے دو سالوں میں ملک کے ہر ضلع میں یورنیورسٹی کیمپس قائم ہوں گے 2025 تک ہم پہلی دینا کی پہلی معیشتوں میں ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اگر ہم نے اسی طرح ترقی کا تسلسل برقرار رکھا آج دنیا میں قومیں معیشت پر لڑ رہیں ہیں دھرنوں سے ملکوں کی تقدیریں نہیں بنتی ہے آج پاکستان میں تبدیلی آچکی ہے 5سال پہلے ملک لوڈشیڈنگ۔

دہشت گردی کاشکار تھا اور دنیا پاکستان کو خطرناک ملک قرار دے رہی تھی لیکن موجودہ کی شب روز محنت کے بعد آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں پچھلی70 سال سے سبق سیکھنا ہوگا ایسے کام نہیں کرنے ہوں گے جس سے ملک کی ترقی کے آڑے میں نہ آئے ملک کو سیدھی راہ پر لے جانے کیلئے ہر ادارہ کو اپنی حد میں رہ کر کام کرنا ہوگا بھارت کو سی پیک ہضم نہیں ہو رہی ہے اس لئے انڈیا نے سی پیک کو نقصان پہنچانے کیلئے گلبوشن کو بھیجا ،انہوں نے کہا کہ ملک جب بھی ترقی کی راہ پر چلتا ہے اپنے ہی ٹانگیں کھینچتے ہیں ہمیں اس تسلسل کو ختم کرنا ہوگا پاکستان کی عدلیہ بیوکریسی اور عوامکو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے تاکہ ہم پاکستان کو درست راستے پر لے کر جائیںانکا کہنا تھا کہ 5 سال پہلے معیشت کا جہاز ٹکروں میں تقسیم تھاجو کے پارٹس بڑی مشکل سے جوڑ کر اس کو رن وے پر چلایا ہے اور اب بھی اگر یہ تیسری بار کریش ہوا تو خدا نخواستہ پاکستان کا نقصان ہوگا اس لئے ہمیں چور سپاہی کا کھیل ختم کرنا ہوگا کیونکہ انڈیا بنگلا دیش ہماری پالیسوں کو اپنا کر آگے نکل گئے ہیںاحسن اقبال نے کہا کہ اس سال گروتھ ریٹ 6 % ہو جائے گا جو پچھلے سالوں میں سب زیادہ ہوگا تقریب میں صوبائی پارلمانی سیکرٹری خواجہ محمد وسیم بٹ،ایم پی اے سردار رمیش سنگھ اروڑا،چیئرمین بلدیہ پیر سید اظہر الحسن گیلانی،وائس چانسلر وٹنری یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیب پاشا کے علاوہ یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔