ایم کیوایم پاکستان کے تحت پارٹی کی34ویں یوم تاسیس کے موقع پرکل لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کا انعقاد کیا جائے گا

جلسے سے پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستاراوررابطہ کمیٹی کے ارکان اہم خطاب کریں گے،جلسے کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے اجازت مل گئی ہے،ترجمان

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:17

ایم کیوایم پاکستان کے تحت پارٹی کی34ویں یوم تاسیس کے موقع پرکل لیاقت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت پارٹی کی34ویں یوم تاسیس کے موقع پر اتوار کو سہ پہر تین بجے لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستاررابطہ کمیٹی کے ارکان اہم خطاب کریں گے، پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں جلسے کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے اجازت مل گئی ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے اس جلسے کے حوالے سے شہریوں میں بہت زیادہ جوش و خروش نظر آرہا ہے، ایم کیو ایم کے کار کنوں نے فلائی اوور پر جلسے کی تیاری شر وع کردی ہے، اطراف کی عمارتوں پر ایم کیو ایم اور پاکستان کے پرچم لہرا رہے ہیں، ایم کیو ایم کے کار کنوں، ذمے دران کے علاوہ عوام کا جوش و خروش قابل دید ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ کراچی اور ایم کیوایم کی روایتی سیاسی تاریخ میں ایک نئیسنگ میل ہوگا ۔

(جاری ہے)

پارٹی کا مرکزی کیمپ الکرم اسکوائر پر لگایا گیا ہے جہاں لوگوں کا بے پناہ رش دکھائی دے رہا ہے، ایم کیو ایم کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ہفتے کو ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں لوگوں نے انہیں دیکھ پر ان کے حق میں نعرے لگائے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہحلقہ بندیوں میں ہماری سیٹ کم ہوئی، ہمیں یہ حلقہ بندیاں منظور نہیں، حلقہ بندیوں کے خلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ جائیں گے، ٹرانسپورٹ، پانی اور کراچی کے ہر مسئلہ کو ہرسطح پر اٹھائیں گے ، مجھے خود دوجگہ یوم تاسیس منانا اچھا نہیں لگ رہاہوسکتا ہے کہ میں کل کوئی بڑا اعلان کر دوںگامیرے دروازے کھلے ہیں ،مجھے قائد نہیں بننا ، میری آفر ابھی بھی ساتھ یوم تاسیس منانے کی ہے،ساتھ یوم تاسیس بنانے کا بہادرآباد سے کوئی جواب نہیں آیا، رات گئے پی آئی بی میں ڈاکٹر فاروق ستار کی قیام گاہ کے باہر یوم تاسیس کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔