ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہفتہ کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے کراچی میں ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں رابطے پر اتفاق کیا گیا، صادق سنجرانی نے چیئرمین کے انتخاب میں ایم کیو ایم کی حمایت پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں خالد مقبول کے ساتھ سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم، کنور نوید جمیل اور دیگر بھی موجود تھے۔