پی ایس پی 22مارچ کو میر پور خاص میں دوسرا یوم تاسیس بھر پورطریقے سے منائیگی، انیس قائم خانی

2018 کے الیکشن میں پی ایس پی سندھ بھر کلین سویپ کرکے کر اچی اور پاکستان کی ترقی میں اہم کر دار ادا کریں گی ،مرکزی صدر پی ایس پی

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:17

پی ایس پی 22مارچ کو میر پور خاص میں دوسرا یوم تاسیس بھر پورطریقے سے منائیگی، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران کا اجلاس پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے کی، اجلاس میں متقفہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ پاک سر زمین پارٹی 22مارچ2018ء کو دوسرا یوم تاسیس میرپور خاص میں شاندار طریقے منائے گی، اس مو قع پر اجلاس ے خطاب کر تے ہوئے صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہاک 22مارچ 2018کوپی ایس پی میر پور خاص میںدوسرے یوم تاسیس کوبھر طریقے سے منایا جارہی ہے جس میں تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے افراد شرکت کرکے ایک تاریخ رقم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ایس پی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں لسانی سیاست کوترک کرکے محبت و امن کا پیغام لوگوں تک پھیلارہی ہے ۔انشاللہ 2018 کے الیکشن میں پی ایس پی سندھ بھر کلین سویپ کرکے کر اچی اور پاکستان کی ترقی میں اہم کر دار ادا کریں گی ۔