راولپنڈی تعلیمی بورڈ کو پنجاب کا ماڈل ادارہ بنایا جائے گا،درخواست گزاروں کے کام دنوں کی بجائے منٹوں میں کئے جائیں گے،غلام محمد جھگڑ

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی چیئر مین پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے تعلیمی بورڈ میںاین او سی اور مائیگریشن سرٹیفکیٹ کے ایک دن میں اجرا کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کو پنجاب کا ایک ماڈل ادارہ بنایا جائے گا جہاں درخواست گزاروں کے کام دنوں کی بجائے منٹوں میں کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بورڈ اجلاس کے دوران کیا اجلاس میں کنٹرولر امتحانات عابد کھرل ، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفراوربورڈ افسران نے شرکت کی پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین بورڈ اور تمام رفقاء کار کے تعاون سے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کو بہت جلد ایک ماڈل ادارہ بنادیا جائے گا جہا ں ون ونڈوآپریشن کے ذریعے لوگوں کے تمام کام دنوں اور گھنٹوں کی بجائے منٹوں میں کیے جائیں گے ابتدائی طور پر آج سے وًن۔

(جاری ہے)

ونڈو پر NOC اور مائیگریشن سرٹیفیکیٹ کا اجراء شروع کردیا گیا ہے جو کہ بلا تعطل جاری رہے گا جس کے لئے فوری طور پر وًن ونڈوکو جدید طریقے سے آپریشنل کیا جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبا و طالبات کو فوری طور پر سہولیات فراہم کی جاسکیںانہوں نے کہا کہ وًن ونڈوکوآج ہی سے جدید طریقے سے آپریشنل کیا جائے اب طلباء و طالبات کواین او سی 10 منٹ میں فراہم کردیا جائے گااسی طرح باقی تمام سہولیات جن میں مثنیٰ سند ،مثنٰی رزلٹ کارڈ، مثنٰی رول نمبر سلپ ، درستی مضمون، درستی گروپ وغیرہ بھی بہت جلد وًن ونڈو آپریشن میں ہی ڈیل کیے جائیں گے تاکہ اُن کو انتظار کی زحمت نہ اُٹھانا پڑے اور فی الفور اُن کے مسائل ایک ہی دہلیز پر حل ہوں۔

متعلقہ عنوان :