نیب کیسز میں شریف خاندان کی شکست یقینی، وکیل نے ہاتھ کھڑے کر دیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 مارچ 2018 22:02

نیب کیسز میں شریف خاندان کی شکست یقینی، وکیل نے ہاتھ کھڑے کر دیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) نیب کیسز میں شریف خاندان کی شکست یقینی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب میں شریف خاندان کیخلاف جاری کیسز اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کیسز کے فیصلے کرنے کیلئے دی گئی 6 ماہ کی مہلت میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امکان ہے کہ شریف خاندان کیخلاف چل رہے کیسز کے فیصلے مئی کے ماہ تک آ جائیں گے۔

اس حوالے سے معروف و سینئر صحافی ہارون رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعوی کیا گیا ہے۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے ایک وکیل سے ان کی گفتگو ہوئی ہے۔ وکیل نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ شریف خاندان کا بچنا مشکل ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :