نیب کی کارروائی،خود کو نیب افسر ظاہر کرنیوالاجعلسازگرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 مارچ 2018 21:47

نیب  کی کارروائی،خود کو نیب افسر ظاہر کرنیوالاجعلسازگرفتار
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17 مارچ 2018 ء):نیب کی کارروائی،خود کو نیب افسر ظاہر کرنیوالاجعلسازگرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو نیب افسر ظاہر کرنیوالاجعلسازگرفتار کر لیا ۔احتساب عدالت نےملزم کو 9 روزکے لیے نیب کےحوالےکردیا۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق ملزم نیب کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر رشوت لیتا تھا۔ملزم شہزاد یوسف شہریوں سے رشوت بھی لے چکا ہے۔ملزم کے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ روپے بھی ملے ہیں۔ملزم سندھ،پنجاب میں سرکاری افسروں اورملازمین کوبلیک میل کرتا اور کیس حل کرانے کیلیے5سے10لاکھ روپےرشوت طلب کرتاتھا۔