چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے حق میں ہونے والی تشہیری مہم کو فوری بند کرنے ا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 مارچ 2018 21:45

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے حق میں ہونے والی تشہیری مہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے حق میں ہونے والی تشہیری مہم کو فوری بند کرنے ا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک کے مختلف شہروں میں اپنے حق میں ہونے والی تشہیری مہم کا نوٹس لیا ہے۔ ہفتے کے روز اس حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ ایسی مہم کو فوری بنا کیا جائے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے حق میں کسی قسم کی تشہیری مہم چلائی جائے۔ میں صرف اپنا فرض ادا کر رہا ہوں۔ فرائض کی ادائیگی پر کسی قسم کی تشہیری مہم کا حق دار نہیں ہوں۔ لہذا ایسی تشہیری مہم کا بند کیا جائے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے مختلف عامی معاملات کا نوٹس لے کر حکام کیخلاف کاروائیاں کرنے کے عمل کو عوام نے خوب سراہا ہے۔ اسی لیے چیف جسٹس کے حق میں کئی شہروں میں بینرز لگا کر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔