محکمہ تعلیم کی جانب سے 56 پرائمری اسکولوں کے طالبعلموں کے درمیان مقابلوں کا انعقاد

پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں سمیت اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز کو شیلڈز اور اسناد دی گئیں

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:14

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) لاڑکانہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے تحصیل سطح پر یکم جماعت سے پانچویں جماعت کے 56 پرائمری اسکولوں کے طالبعلموں کے درمیان کروائے گئے مقابلوں میں 30 اسکولوں کے واضع پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم سمیت ان کے اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز کو شیلڈز اور اسناد دینے کی تقریب گورنمینٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں منعقد کی گئی جس میں مہمان خاص سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو اور ایڈیشنل کمشنر ون لاڑکانہ سلطان احمد کھوسو نے طالبعلوں، اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے انٹر تک تعلیم مفت کردی ہے اور اب انٹر تک کے طلبہ و طالبات کی امتحانی فیس بھی حکومت سندھ ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانچویں جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کے 4 لاکھ طالبات کو سالانہ 3 ہزار روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے اور اس مد میں حکومت سندھ کی جانب سے 4 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پائلیٹ اسکول سے میری بہت سے یادیں وابستہ ہیں، حکومت سندھ کا حصہ بن کر عوام کی خدمت میں کوشاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ بچیوں کو بھی تعلیم دلواکر انہیں ملکی خدمت کے مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اساتذہ ان بچوں کو تعلیم دے کر انہیں اپنی منزل تک پہنچنے میں مدد دیتے ہیں، اساتذہ ہمارے اثاثے ہیں۔ قبل ازیں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کیں۔ تقریب سے ضلعی ایجوکیشن آفیسر نواب علی کھوکھر، تحصیل ایجوکیشن آفیسر ممتاز سومرو، نور الدین جمالی، شمشاد سونگی، ڈپٹی میئر انور علی لٴْہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :