کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کی زیر صدارت اجلاس

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چلنے والے تمام مسافر بسوں اور ٹوڈی کار سروس کمپنیوں کے تمام روٹ پرمنٹس کی تفصیلات طلب‘ تصدیق کرکے انہیں خصوصی اسٹیکر زجاری کئے جائیں گے

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:14

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنانے حادثات میں کمی اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی ایڈیشنل ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عنایت اللہ بگٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد سوراب ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ جنید احمد ، سید فرحان احمد سی پی او ہیڈ کوارٹر موٹر وے پولیس اوتھل سیکٹر، رائو ابولحسنات سی پی او بیٹ مستونگ (پی ایم پی ) قلات سیکٹر اسد عباس او پی ایس موٹروے پولیس امانت خان ایڈمن آفیسر موٹروے پولیس فوزیہ بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ایچ اے، حاجی جان محمد لہڑی چیئرمین ٹرانسپورٹرز بابو محمد یوسف و دیگر پبلک ٹرانسپورٹ نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شاہر اہ پر چلنے والے مسافر ہائی ایس ویگنوں پرسی این جی سلنڈ رلگا نے پر مکمل پابندی عائد کی جائیں جس میں باہمی اتفاق رانے سے طے پایاگیاکہ تمام ٹرانسپورٹر حضرات مقررہ وقت میں سی این جی سلینڈرز کو نکال دیں۔ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چلنے والے تمام مسافر بسوں اور ٹوڈی کار سروس کمپنیوں کے تمام روٹ پرمنٹس کی تفصیلات طلب کرکے انکی تصدیق کرکے انہیں خصوصی اسٹیکر زجاری کئے جائیں گے جس کے بعدصرف اسٹیکر والی گاڑیوںکو قومی شاہراہ پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی اور تیز رفتاری، اورلوڈنگ، سرچ لائٹ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال اورگاڑیوں کے چھتوں پر مسافر بٹھانے پر مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیور اور گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی جس میں انکے روٹ پرمٹ منسوخ کئیے جائیں گے۔

موٹر وے پولیس اور لیویز کی خصوصی پٹرولنگ ٹیم نگرانی کریگی اور تیز رفتاری کرنے والے ڈرائیوروں کو چالان کریگی اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی قومی شاہراہ پر انڈیکیشن والی بورڈ جلد نصب کرے اور رات کو ڈرائیونگ کے لئے کیٹس آئی کی تنصیب کو یقینی بنائے گی تاکہ حادثات کو ممکنہ حد تک کم کیا جاسکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں کو جاری کردہ تمام روٹ پرمٹس آر ٹی اے سے تصدیق کروائی جائیگی اجلاس میں ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیاموٹر وے پولیس کو پابند کیا گیا کہ وہ اپنی ماہانہ رپورٹ ارسال کرتے رہیں اور یہ تفصیل بھی فراہم کرتی رہیں گی کہ ماہانہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ڈرائیوروں کو کس مدتک چالان کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :