سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے‘ عوام دشمن قوتوں کو ان کے مذموم مقاصدمیں کسی صورت بھی کا میاب نہیں ہونے دیں گے‘

عوام کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے،ضلعی پولیس آفیسر حلیم اچکزئی

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:14

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) ضلعی پولیس آفیسر حلیم اچکزئی نے کہاکہ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے‘ عوام دشمن قوتوں کو ان کے مذموم مقاصدمیں کسی صورت بھی کا میاب نہیں ہونے دیں گے‘ عوام کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے‘ پشین جیسے پرامن ضلع کے امن کو خراب کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے‘ سماج دشمن عناصر جہاں بھی چھپ جائیں انہیںڈھونڈ نکالیں گے وہ پشین میں مقتول خان محمد کے قاتل کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی کے موقع پر پولیس اہلکاروں کی کامیاب کارروائی کے بعد پر بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دارو خان اڈہ پشین میں مقتول خان محمد کے قاتل کی گرفتاری کیلئے سی ائی اے انچارج محمد اسلم اور ایس ایچ او حاجی حذب اللہ کی سربراہی میں چھاپہ مار کر ٹیم نے قاتل نوراللہ کو غریب آباد سے کلاشنکوف پستول 64 کارآمد کارتوس اور دو عدد میگزین سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کے امن کو خرابی کی طرف دھکیلنے والے خواہ جو بھی ہو ںانکے خلاف کاروائی کی جائے گی عوامی توقعات پرپورا اترتے ہوئے موبائل گشت اور عوام کے تحفظ کو مذید موثر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :