نیشنل ہائی ویز اینڈموٹر وے پولیس کی کارروائی‘ متعدد دموٹر سائیکل اور سائیکلیں اپنے قبضے میں لے لیں

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:14

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈموٹر وے پولیس نے جمعہ کے روزبیٹ نمبر 14 کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دموٹر سائیکل اور سائیکلیں اپنے قبضے میں لے لیں۔کارروائی کا مقصد شہر میں روز بروز بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز موٹر وے پولیس نے بیٹ نمبر 14کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کو ریس لگاتے ہوئے گرفتار کرکے ان کے موٹر سائیکل اور سائیکلیں قبضے میںلے کر گرفتار افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کے افسران نے بتایا کہ مذکورہ افراد کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔

گرفتار افراد بیٹ نمبر 14کوئٹہ میں موٹر سائیکل اور سائیکل ریس لگاتے ہیں جسکی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ موٹر وے پولیس ان افراد کے خلا ف بھر پور کارروائی جاری رکھے گی تاکہ حادثات کا مزید تدارک ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :