ڈیرہ مرادجمالی‘ شادی میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 7افراد زخمی

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:14

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے میں شادی میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 7افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ قادرآباد میں سید صالح شاہ کی شادی کے دوران مسلح افراد نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی ہوائی فائرنگ کے دوران کلاشنکوف زمین پر گرنے کے باعث گولیاں لگنے سے 7افراد مہم خان جتک ،بشیرناز،عبدالحمید جتک،عبدالغفارلاشاری،محمد عمر،عبدالغنی،اوراورنگ زیب شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر منجھوشوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سیول ہسپتال پہنچادیا ،جہاں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لئے لاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کردیا گیا پولیس نے اس حوالے سے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :