چیف جسٹس کا بڑا اقدام

چیف جسٹس کا بعد ازمرگ اعضاعطیہ کرنے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 مارچ 2018 21:24

چیف جسٹس کا بڑا اقدام
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17 مارچ 2018 ء):چیف جسٹس نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بعد ازمرگ اپنے اعضاعطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یورلوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کراچی پہنچے. انکی آمد پر ڈاکٹر ادیب رضوی نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یورلوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اورمعلومات حاصل کیں۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے بعداز مرگ اپنے اعضاء ایس آئی یوٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اعضاء کی رضاکارانہ پیوندکاری کے حوالے سے پہلے اتنی آگاہی نہیں تھی۔