Live Updates

بلاول بھٹو نےعمران خان اوربانی متحدہ کو ایک صف میں کھڑا کردیا

عمران خان اوربانی متحدہ میں کچھ زیادہ فرق نہیں،عمران خان کےبیان بھی بانی متحدہ کےبیان کی طرح ہوتے ہیں،ایم کیوایم کراچی میں نفرت،تشدد اوردہشتگردی کی سیاست لائی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 مارچ 2018 21:10

بلاول بھٹو نےعمران خان اوربانی متحدہ کو ایک صف میں کھڑا کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ 2018ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوربانی متحدہ کو ایک صف میں کھڑا کردیا، عمران خان اوربانی متحدہ میں کچھ زیادہ فرق نہیں،عمران خان کےبیان بھی بانی متحدہ کےبیان کی طرح ہوتے ہیں،ایم کیوایم کراچی میں نفرت،تشدد اوردہشتگردی کی سیاست لائی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتاکہ صدر مملکت کو نوازشریف کی سزامعاف کرنی چاہیے،نوازشریف کے کیس میں عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم نےاپنے دور میں بھی آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی کوشش کی۔ پیپلزپارٹی نےفیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 62،63 پر آئندہ پارلیمان میں بحث ہو۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات پر ن لیگ نے ساتھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف کی عادت رہی ہے کہ ہر دوسرے سیاستدان پر غداری کا الزام لگا دیتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے چارٹر آف ڈیموکریسی کا بیڑاغرق کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت گرانے میں پیپلزپارٹی کا ایک ووٹ نہیں تھا۔ بی این پی مینگل اوراے این پی نے بھی ووٹ دیا تھا کیا وہ بھی چابی والے کھلونے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کےلوگوں نے بھی ہمیں ووٹ دیے۔ سینیٹ میں ن لیگ کی اکثریت ہوتی تو وہ اپنا چیئرمین لاتے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا موقف تھا کہ وہ ہمیں ووٹ نہیں دینگے لیکن ہم نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔

ایم کیو ایم کراچی میں نفرت ، تشدد اور دہشتگردی کی سیاست لائی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بانی متحدہ میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔ عمران خان کےبیان بھی بانی متحدہ کےبیان کی طرح ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 2018ء کے الیکشن اپنی طاقت اور بل بوتے پر لڑیگی۔ عمران خان کو کہا ہے کہ آئیں کراچی سے الیکشن لڑیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ راؤ انوارکو پکڑنا چاہیے اور راؤ انوار کو عدالت کا سامنا کرنا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات