کراچی کی نئی حلقہ بندیوں پر ہمیں تحفظات ہیں،نئی حلقہ بندیاں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر عمل میں لائی گئیں، چیلنج کریں گے، سعیدغنی

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:11

کراچی کی نئی حلقہ بندیوں پر ہمیں تحفظات ہیں،نئی حلقہ بندیاں اسٹیک ہولڈرز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) پیپلزپارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ کراچی کی نئی حلقہ بندیوں پر ہمیں تحفظات ہیں،نئی حلقہ بندیاں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر عمل میں لائی گئیں،کراچی کی تمام نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گڈاپ میں پی پی پی رکنیت سازی کیمپ کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

سعید غنی نے رکنیت سازی رجسٹر میں متعدد نئے ممبرز کاخود اندراج کیا۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں میں حلقوں میں دس فیصد آبادی کے فرق پر عمل نہیں کیا گیا ہے اور کئی حلقوں میں آبادی کا فرق 10 فیصد سے زائد ہے حلقوں میں آبادی کے فرق کے معاملے پر عدالتوں میں جائیں گے انہوں نے نئی حلقہ بندیوں کو غلط اور غیر قدرتی قراردیا اور کراچی کے بعض حلقوں میں آبادی کے تناسب کا معاملہ اٹھاتے ہوئے واضح کیا کہ بعض حلقوں کی حد بندی میں الیکشن ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ شہرکے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر نئی حلقہ بندیاں عمل میں لائی گئی ہیں،قانون کے مطابق ہر حلقہ جغرافیائی طور پر جہاں تک ممکن ہو کی شرط پرایک جگہ ہونا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 2018 کے انتخاب میں پی پی پی شہر کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔رکنیت سازی میں شہریوں نے بڑی تعداد میں پی پی پی کی رکنیت حاصل کی ہے، شہر میں ریکارڈ رکنیت سازی پر کراچی کے باسیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :