وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت نئے سال کے بجٹ 19-2018 کی تیاری کے حوالے سے اجلاس

نئے سال کے بجٹ میں بجٹ ڈسپلن، تھرو فارورڈ کام کرنا، نان ڈویلپمنٹ بجٹ کو کنٹرول کرنا سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونگی، وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:11

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت نئے سال کے بجٹ 19-2018 کی تیاری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت نئے سال کے بجٹ 19-2018 کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزیر منصوبابندی و ترقی سعید غنی، چیئرمین منصوبابندی و ترقی محمد وسیم، محکمہ خزانہ کی پوری ٹیم شریک ہوئی، اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے بجٹ گائیڈ لائین کے پچھلے اجلاس میں تعین کیا تھا اس کی روشنی میں اہم نکات پرمشاورت کی۔

گزشتہ اجلاس میں خواتین، نوجوانوں، غربت کے خاتمہ، تعلیم، صحت، زراعت کی ترقی و صنعتی ترقی، شہروں کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو، صاف پانی کو مہیا کرنے کی اسکیمز گائیڈ لائین کے طور پر رکھے گئے تھے، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے سال کے بجٹ میں بجٹ ڈسپلن، تھرو فارورڈ کام کرنا، نان ڈویلپمنٹ بجٹ کو کنٹرول کرنا سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونگی۔

متعلقہ عنوان :