چیئرمین پی آئی اے مستعفی نہیں ہورہے، بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، ترجمان پی آئی اے

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:11

چیئرمین پی آئی اے مستعفی نہیں ہورہے، بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء)ترجمان پی آئی اے نے ان میڈیا اطلاعات کی تردید کی ہے کہ چیئرمین پی آئی اے عرفان الہٰی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین پی آئی اے بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور حال ہی میں بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ائر لائن انتظامیہ کی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور بورڈ کے اجلاس میں قوی ائر لائن کی بہتری کے لئے پیش کئے جانے والے منصوبوں کی منظوری دی اور بورڈ کی معاونت بھی کی۔