پشاور یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس میںغنی خان کے فن پاروں کی نمائش

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:09

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن جامعہ پشاور میں غنی خان کی برسی کے موقع پر انکے فن پاروں کی ایک نمائش کاانعقاد کیا گیا۔ نمائش میں خان عبدالغنی خان کے سو سے زائد نایاب فن پارے رکھے گئے تھے۔

(جاری ہے)

عبدالغنی خان، سرخ پوش لیڈر خان عبدالغفار خان (باچا خان)کا بڑا بیٹا تھا اور بیسویں صدی کے پشتو ادب کا ایک عظیم نام مانا جاتا ہے اور برصغیر پاک و ہند میں آزادی کے تحریک کے حوالے سے بھی پہچانا جاتا ہے لیکن انکی فن مصوری سے سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ نمائش کا مقصد غنی خان کے اس فن پاکستان میں فن مصوری میں ان کے مقام کو اجاگر کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :