الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے جنرل بس سٹینڈ میں سٹریٹ چلڈرن سنٹر کا افتتاح

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:09

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) ضلعی حکومت نے الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے جنرل بس سٹینڈ میں چوتھے سٹریٹ چلڈرن سنٹر کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب کے مہما ن خصوصی سی پی آرٹی کے بانی ڈاکٹر الطاف قادر خٹک اور ضلع ناظم عاصم تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص اور ڈاکٹر الطاف قادر خٹک نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے سٹریٹ چلڈرن کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کیلئے سی پی آر ٹی کے تعاون سے 5سال قبل ایک پراجیکٹ کا آغاز کیا جہاں پر ان بچوں کو نان فارمل ایجوکیشن دی جاتی ہے اوران مراکز کی تعداد میں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اضافہ ہوتا گیا اور اب پشاور میں چوتھے سنٹرز کا افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ صوبے میں اس نوعیت کے 6 سنٹرز کام کر رہے ہیں جہاں پر تقریباً 250 بچے زیر تعلیم ہیں۔

اس موقع پر ضلع ناظم نیکہا کہ سٹریٹ چلڈرن سنٹر کی فعالیت میں الخدمت فائونڈیشن کی بھرپور معاونت کرینگے،آخر میں انہوں نے تختی کی نقاب کشائی کرکے سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔