ریسکیو1122 کا صوبائی گیمز کے حوالے سے قیوم سٹیڈیم میں میڈیکل کیمپ قائم

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:09

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس(ریسکیو1122) نے صوبائی گیمز کے حوالے سے قیوم سٹیڈیم میں میڈیکل کیمپ قائم کرلیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجما ن بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر اسد علی خان کی خصوصی ہدایات پر چوتھی انٹر صوبائی گیمز میں کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا جس میں میڈیکل ٹیکنیشن بمعہ میڈیکل آلات موجود رہیں گے۔ ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے آج بھی 10زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی‘ بلال فیضی نے مزید کہا کہ ریسکیو1122 کا میڈیکل گیمز کے اختتام تک جاری رہیگا کیونکہ گیمز میں 1 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔