اسلام آباد ، پمز میں متعلقہ وزیر کے اپنے حلقے کے عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم

ایک ہزار بیڈ پر مشتمل ہسپتال میں گزشتہ آٹھ سال سے ایئرکنڈیشن پلانٹ خراب نئے پلانٹ کا پی سی ون منظور ی باوجود تین سال سے بجٹ میں پیسے نہیں رکھے گئے

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں متعلقہ وزیر کے اپنے حلقے کے عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ایک ہزار بیڈ پر مشتمل ہسپتال میں گزشتہ آٹھ سال سے ایئرکنڈیشن پلانٹ خراب پڑا ہوا ہے ۔ نئے پلانٹ کا پی سی ون منظور ہونے کے باوجود تین سال سے بجٹ میں پیسے نہیں رکھے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میں گزشتہ آٹھ سال سے ایئرکنڈیشن پلانٹ خراب ہیں جبکہ دو وارڈوں کی ازسرنو مرمت کروا کر ایک کروڑ روپے سے زائد ایئرکنڈیشن چیلر لگوائے گئے ہیں لیکن آٹھ سال میں نئے اے سی پلانٹ کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں پمز میں اس وقت چھ میڈیکل وارڈ اور چھ سرجیکل وارڈ ہیں جو کہ ایئرکنڈیشن کی سہولت سے محروم ہیں ہر سال گرمی کے موسم م%ں غریب مریض شدید گرمی کی وجہ سے وارڈ کے حبس سے تنگ آ کر اکثر باہر لان میں بستر بچا کر لیٹنے پر مجبور ہیں اس حوالے سے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر فضل چودھری جو کہ مقامی اسلام آباد سے ایم این اے بھی منتخب ہوئے ہیں لیکن تاحال پمز میں کوئی اہم کارنامہ سرانجام دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :