وزیراعلی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ ، ضلع کی تعمیر و ترقی او رعوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ نے چوٹی زیریں سے چوٹی بالا تک سڑک کی بحالی ،انڈس ہائی وے پر کوٹ چھٹہ بائی پاس کی تعمیر ، انڈس ہائی وے بستی ملانہ تا حیدری چوک سڑک کی تعمیر ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ میں 20 بستروں کے جدید ٹراما سنٹر اورانڈس ہائی وے محبوب موڑ تا عالم خان روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں کاافتتاح کیا غازی میڈیکل کالج میں ڈی جی خان او رراجن پور کے غریب گھرانوں کے بچوں کے لئے میرٹ کے تحت کوٹے کااعلان جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانا اوراسکے شہروں کو لاہور کے برابرترقی دینا میرا عزم ہے، جنوبی پنجاب سے یاری لگائی ہے تو اسے ہر قیمت پر نبھائوںگا انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے تمام سیاسی مخالفین کا صفایا ہوجائیگا،پنجاب سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوگی:شہبازشریف

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:08

وزیراعلی پنجاب  نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ ، ضلع کی تعمیر و ترقی او رعوام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان کادورہ کیااورضلع ڈیرہ غازی خان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیاجبکہ ڈیرہ غازی خان کی ترقی و خوشحالی کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیادبھی رکھا۔وزیراعلیٰ نے چوٹی زیریں سے چوٹی بالا تک سڑک کی بحالی و کشادگی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

36 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی اس سڑک کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے 45 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے مکمل ہونے والے انڈس ہائی وے پر واقع کوٹ چھٹہ بائی پاس کی تعمیر کے منصوبے ، انڈس ہائی وے بستی ملانہ تا حیدری چوک سڑک کی تعمیر و بحالی کے منصوبے اورانڈس ہائی وے محبوب موڑ تا عالم خان روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں کاافتتاح کیا۔

(جاری ہے)

’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت مکمل کی جانے والی ان سڑکوں کی تعمیر پر مجموعی طور پر30 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ میں 20 بستروں پر مشتمل جدید ٹراما سنٹر کا بھی افتتاح کیا،جس پر10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہیڈ زیرو چوٹی زیریں کا افتتاح بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھااوراس منصوبے کو15 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چوٹی زیریں میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے 9سال کے دوران ضلع ڈیرہ غازی خان میں 47ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جبکہ گزشتہ ساڑھے 4سال کے دوران ڈی جی خان کی تعمیر و ترقی اور علاقے کے عوام کی خوشحالی پر 27ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہی- وزیراعلی نے فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج اور چوٹی زیریں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قیام کااعلان کیا -وزیراعلی نے غازی میڈیکل کالج میں ڈی جی خان او رراجن پور کے غریب گھرانوں کے بچوں کے لئے میرٹ کے تحت کوٹے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس مقصد کے لئے کمیٹی پہلے ہی بنا دی گئی ہی-وزیراعلی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چوٹی زیریں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے تمام سیاسی مخالفین کا صفایا ہوجائے گااو رپنجاب سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوگی-انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام نے فیصلہ کرناہے کہ کس نے ان کی خدمت کی ہے اور کس نے قوم کا وقت بربادکیاہی-کس نے دن رات ایک کر کے قومی دولت کو امانت جان کر عوام کی ترقی کے منصوبے مکمل کئے او رکس نے ملکی دولت کو لوٹا-اس کا فیصلہ پاکستان کے عوام کو آئندہ انتخابات میں کرناہی-انہوںنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں جنوبی پنجاب وسیب کو نظر انداز کیا گیا او ر یہاں کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہ دی گئی-خادم پنجاب اپنے ساتھیوں کے سا تھ آج آپ کے سامنے کھڑا ہے ،2010کا سیلاب ہو یا کوئی او رطوفان یہ خادم اس وقت بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ آپ کے سا تھ کھڑا تھا-انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانا اور یہاں کے شہروں کو لاہور کے برابرترقی دینا میرا عزم ہی-جنوبی پنجاب سے یاری لگائی ہے تو اسے ہر قیمت پر نبھائوںگا-ڈیرہ غازی خان او رراجن پور میں معیاری تعلیمی سہولتوںسے آراستہ دانش سکول بنائے ہیں اور جدید ہسپتال قائم کئے گئے ہیں-دانش سکول ایچی سن کالج کے ہم پلہ ہیں، ایچی سن کالج میں اشرافیہ ، وزیروں، امیروں اور افسروں کے بچے پڑھتے ہیں جبکہ دانش سکولوں میں غریب ترین گھرانوں کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیںیہ دانش سکول یتیم بچو ںکے لئے ماں اور باپ کے سائے کا کام کررہے ہیں-یہاں غریب گھرانوں کے بچو ں کو تعلیم او رقیام وطعام کی سہولتیں مفت حاصل ہیں-ہم نے جنوبی پنجاب کی حالت بدلنے کے لئے دن رات محنت کی ہے ، تبدیلی کا سفر لمبا ہے تاہم اسے ضرور طے کریں گی-انہوںنے کہاکہ میرے سیاسی مخالفین کہتے ہیں کہ شہبازشریف سڑکیں،پل او رمیٹرو کے منصوبے تو بناتا ہے لیکن ہسپتال اور سکول نہیں بناتا-میں مخالفین کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ڈیرہ غازی خان آئیں او ردیکھیں کہ یہاں دانش سکول بھی ہیں ، میڈیکل کالج بھی ہے ، جدید ہسپتال بھی ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ٹیچنگ ہسپتال بن رہاہی- مخالفین نے اپنے صوبوں میں نہ سڑکیں بنائی نہ پل بنائے ، نہ ہسپتال اور نہ ہی سکول بنائے بلکہ قوم کا قیمتی وقت برباد کیا-آج زرداری او رنیازی اکٹھے ہوگئے ہیں اور اس جوڑی کے گٹھ جوڑ کا مقصد عوام بخوبی جانتے ہیں-نیازی ، زرداری سے کہتے ہیں کہ سندھ میں چاہے کچھ بھی نہ کرو اس کے شہروں کو برباد کرو،فکر نہ کرو ہم تمہارا نام نہیں لیں گی-دوسری جانب زرداری ،نیازی سے کہتے ہیں کہ آپ کے پی کے میں جو مرضی کریں ہم آپ کو کچھ نہیں کہیں گی-ان کے گٹھ جوڑ کا مقصد پنجاب کے ترقیاتی کاموں میں کیڑے نکالنا او رپنجاب حکومت پر بے بنیاد الزامات لگانا ہی- انہوںنے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی بڑی نعمت ہے ، عظیم قائدمحمد علی جناح ؒ کی عظیم تحریک اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے باعث پاکستان معرض وجود میں آیا-اسے قائد ؒ اور اقبال ؒ کا پاکستان نہ بنایا تو روز قیامت ہماری معافی نہیں ہوگی-مخالفین نے اپنے صوبوں کی ترقی کے لئے ایک دھیلے کا کام نہ کیا بلکہ جھوٹے ا لزامات لگا کر ملک میں جھوٹ کے کلچر کو فروغ دیا-3ماہ بعد ہونے وا لے عام انتخابات میں عوام انہیں جواب دیں گی-عمران نیازی جو دن رات جھوٹ بولتے ہیں انہوں نے ایک بار پھر مجھ پر ملتان میٹرو منصوبے میں رشوت اور کمیشن لینے کا الزام لگایاہی-نیازی صاحب آپ جھوٹے ہیں اور مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں-کے پی کے میں ایک ارب درخت لگانے کا آپ کا جھوٹ ثابت ہوگیا ہی-آپ ایک ارب جھوٹ بولتے ہیںاور بار بار جھوٹ بولتے ہیں-نیازی صاحب نے ملتان میٹرو منصوبے کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ نوٹس لیں-میری بھی عدالت عظمی کے چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ وہ نیازی کی درخواست فی الفور منظور کریں ، چیف جسٹس پاکستان 17ججوں پر مشتمل فل بینج تشکیل دیں جو اس منصوبے کی تحقیقات کرے اگر میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نکل آئے تو میں ہمیشہ کے لئے سیاست چھوڑ دوں گا اور اگر عمران نیازی جھوٹے ثابت ہوں ،جس طرح ان کے پہلے بیانات جھوٹ ثابت ہو چکے ہیں تو ان کی سزا قوم تجویز کری-دن رات جھوٹ بولنا ملک و قوم سے دشمنی ہی-انہوںنے کہا کہ دن رات جھوٹ بولنے والے نیازی صاحب قوم پر رحم کریں-اس قوم کو دوائیاں ، تعلیم، صحت ، روز گار او ردیگر بنیادی سہولتیں چاہئیں-ہم دن رات عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں، میں صبح 6بجے سے رات 12بجے تک پنجاب کے عوام کی خدمت میں مصروف رہتا ہوں -میرے پاس خان صاحب کے الزامات کا جواب دینے کے لئے وقت نہیں ہی-میں عوام کی خدمت کرنا چاہتاہوں جبکہ نیازی صاحب مجھے الزامات کی سیاست میں الجھاناچاہتے ہیں-انہوںنے کہا کہ میں چند دنوں میں چیف جسٹس آف پاکستان کو مجھ پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں خط بھجوائوں گا تاکہ دودھ کا دودھ او رپانی کا پانی ہوجائی- خان صاحب پھر بھاگ جائیں گے کیونکہ وہ بھگوڑے ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوتی-انہوںنے کہاکہ ملتان میٹرو منصوبے کے بارے میں نیب بھی تحقیقات کر رہاہے اور 50 ، 60سے زائد لوگ نیب میں پیش ہوچکے ہیں،اگر میں نے اس منصوبے میں ایک دھیلے کی بھی کرپشن کی ہے تو نیب حقائق پر مبنی اپنی رپورٹ سامنے لے آئی-اگر مجھ پر الزام سچ ثابت ہوجائے تو پوری قوم سے معافی مانگ کر سیاست سے علیحدہ ہو جائوں گا، ورنہ خان صاحب جائیں کسی درگاہ میں بیٹھ کراللہ اللہ کریں کیونکہ سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہی-انہوں نے کہاکہ عدلیہ معزز ادارہ ہے اور پارلیمان بھی قابل احترام ہی-مہذب معاشرے میں ادارے بڑی اہمیت رکھتے ہیں-کوئی انجینئر ہو یا ڈاکٹر ، طالب علم ہو یا مزدور ، محنت کش ہو یا دکاندار سب معاشرے کے قابل احترام افراد ہیں-انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کے باعث ملک میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہی-انہوںنے کہاکہ عدلیہ ، افواج پاکستان ، پارلیمان اورسیاستدانو ں سے میری اپیل ہے کہ آئیے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اسے عظیم ملک بنانے کے لئے ملکر کام کریں-یہ قوم بہت دکھی ہے ، 22کروڑ عوام پاکستان سے غربت ، جہالت اور بے روزگار ی کاخاتمہ چاہتے ہیں-وزیراعلی محمدشہبازشریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کی ترقی وخوشحالی اوراسے بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات کام کیا ہے -بجلی بحران نے قومی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا-مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی شب وروز کی محنت کے باعث توانائی کے منصوبے مکمل کرنے سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہی-سی پیک کے تحت بھی توانائی کے منصوبے لگائے گئے ہیں-یہ ہمارا فرض اور آپ کا قرض تھا جو ہم نے دن رات محنت کر کے اتارا ہی-دوسری جانب سیاسی مخالفین سے کہتا ہوں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں ، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہ کریں -عمران نیازی صاحب نے ا یک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اگلے 5سالوں میں نہ صرف کے پی کے کو بجلی کی پیداوار میں خود کفیل بنا دیں گے بلکہ پاکستان کے لئے بھی بجلی پیدا کریں گی-قوم جاننا چاہتی ہے کہ آپ کی پیدا کردہ بجلی کہاں ہی-کس شہر ، کس قصبے او رکس علاقے میں آپ نے بجلی پیدا کی ہی-آپ کی پیدا کردہ بجلی آسمان پر ہے ، چاند پر ہے یا مریخ پرکیونکہ زمین پر تو اس کا وجود نہیں-انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی دن رات کی جدوجہد کی بدولت ملک سے توانائی بحران کاخاتمہ ہواہی-اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت مخلصانہ اقدامات نہ کرتی تو ہر طرف اندھیرے اور تباہی ہوتی-انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے ہی کسانوں کو سستی کھاد وںکی فراہمی پر اربوں روپے کی سبسڈی دی ہی-چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضے دئیے ہیں-غریب خاندانوں کے ہونہار بچوں کو تعلیمی وظائف دئیے جا رہے ہیں-جدید ہسپتال اور تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں- سرکاری ہسپتالوں میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار معیاری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں-انہوں نے کہاکہ منزل لمبی ،راستہ کٹھن ہے ،پہاڑ ، سمندر، راستے میں آئیں گے لیکن عوام کی مدد سے انہیں عبور کریں گی-راستہ کھوٹا کرنے والوں ، جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کا قوم محاسبہ کرے گی-میری عدلیہ، اشرافیہ،سیاستدانوں اور جرنیلوں سے ایک بار پھر درخواست ہے کہ خدا را پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لئے ملکر کام کریں ورنہ قوم او رآئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی-نیازی ، زرداری گٹھ جوڑ نے اپنے صوبوں کی ترقی کے لئے کچھ نہ کیا ، ایک نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا جبکہ دوسرے نے میٹرو کے نام پر پشاور کو اکھاڑ کر رکھ دیا-پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت 4شہروں میں میٹروبس چلا چکی ہی-اگر عوام نے آئندہ انتخابات میں خدمت کا موقع دیا تو پاکستان کے ہر شہر کو لاہور کی طرح ترقی دیں گے اور ملک کو عظیم بنائیں گی- وفاقی وزیر سردار اویس لغاری اور رکن صوبائی اسمبلی سردار جمال لغاری نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا-اراکین اسمبلی سردار جعفر لغاری ، محترمہ شہناز سلیم ملک ، سردار جمال خان لغاری، ممتار احمد قیصرانی ، علیم شاہ ، مسلم لیگی رہنمائوں اور عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی۔