سینیٹ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ،ہم نے اپوزیشن کو کبھی تقسیم نہیں کیا ،شیری رحمان

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:08

سینیٹ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ،ہم نے اپوزیشن کو کبھی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) سینٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کی نامزد امیدوار سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہے۔پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کو کبھی تقسیم نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تمام 33 معزز اراکین سینیٹ کے جائز دستخط کے ساتھ چیئرمین سینیٹ کو درخواست دی گئی ہے۔ سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف کا نام درخواست میں شامل نہیں ہے۔ درخواست سینیٹ کے Rule 16 کے مطابق جمع کروائی گئی ہے۔۔۔طارق ورک ۔