ترجمان پی آئی اے کی چیئرمین عرفان الہی کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:03

ترجمان پی آئی اے کی  چیئرمین عرفان الہی کے مستعفی ہونے کی خبروں کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء)ترجمان پی آئی اے نے چیئرمین عرفان الہی نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔جاری ایک بیان میں قومی ا ئیر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین پی آئی اے بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور حال ہی میں بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ائر لائن انتظامیہ کی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور بورڈ کے اجلاس میں قوی ائر لائن کی بہتری کے لئے پیش کئے جانے والے منصوبوں کی منظوری دی اور بورڈ کی معاونت بھی کی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ان میڈیا اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ چیرمین پی آئی اے نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔طارق ورک ۔