وفاقی پولیس کی کا رروائیاں ،دو اشہا ری مجرمان

سمیت13ملزمان گرفتار چرس ،شراب اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد ، مقدما ت درج تما م ایس ایچ اوز، جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران دو اشہا ری مجرمان سمیت13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس ،شراب اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے مزید تفتیش جا ری ہے ، تما م ایس ایچ اوز، جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آ باد کی خصوصی ہدایا ت پر اسلام آ باد پولیس نے مختلف کا رروائیوںکے دوران13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تھا نہ تر نو ل پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبا ل نے گن پو ائنٹ پر نقدی اور مو با ئل فون چھیننے میں ملوث ملزم وقار حسین سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ،تھا نہ رمنا پولیس کے سب انسپکٹرشمس اکبر نے ملزم محمد حارث سے 400گر ا م چرس بر آمد کرلی،تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے اے ایس آئی شفقت اللہ نے ملزم نیاز محمد سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ کھنہ پولیس کے اے ایس آئی ظفر مہد ی نے ملزم مزمل شاہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے چوری میں ملوث ملزم منظور احمد کو گرفتار کر لیا، جبکہ اے ایس آئی ثاقب پر ویز نے بغیر اجا زت سلنڈروں میں گیس فلنگ کر نے پر ملزم نعما ن ممتاز اور اے ایس آئی اذکا ر نے بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم محمد شیراز کو گرفتار کر لیا،تھا نہ کو ہسار پولیس کے سب انسپکٹر نو از احمد نے ملزم جا وید مختار سے 150گر ام چرس بر آمد کرلی جبکہ تھا نہ کو ہسار پولیس نے دو اشتہا ری مجرمان با بر کا ظمی اور زین کا ظمی کو گرفتار کر لیا، تھا نہ سہا لہ پولیس کے سب انسپکٹر ارشد محمود ، اے ایس آئیز ذوالفقار اور غلا م رسول نے تین ملزمان مسعود عباس ، غلا م عباس اور شاہد محمود کو گرفتارکر کے ان سے 4بو تلیں شراب ، دو پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسر اہا انہو ں نے تما م ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف سخت کا رروائیاں جا ری رکھی جا ئیں ، پٹر ولنگ کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ، مشکو ک ومشتبہ عناصر کی کڑی نگر انی کی جا ئے اور جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر کو ششیں بر و ئے کا ر لا ئی جا ئیں ۔

۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :