یوم پاکستان کے موقع پر 152 ملکی و غیر ملکی افراد کو بھی سول ایوارڈ ز سے نوازا جائے گا

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر 152 ملکی و غیر ملکی افراد کو پاکستان کے سول ایوارڈ ز سے نوازا جائے گا جن کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر مرحومہ ،مرحوم جنید جمشید اور مرحوم امجد صابری کو بعد از مرگ ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا جبکہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف ، سینیٹر عائشہ رضا ، وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ، یونس خان ، سرفراز احمد اور شاہد آفریدی کو بھی اس موقع پر ستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کر دیا گیاہے۔ان کے علاوہ چار پاکستانی گلوکاروں کو صدارتی ایورڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا جن میں تاج ملتانی ،بلقیس خانم ،مرحوم اے نیئر اور سلمان علوی شامل ہیں جنہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا ،معروف کامیڈین امان اللہ کو بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔خالد انعم، نگہت چوہدری ، قیصر نظامانی اور اسلم پرویز کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :