رضاربانی پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں ،کراچی سے عام انتخابات لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

نوازشریف نے رضاربانی کانام لیکرسیاست کھیلی، ہم نے سینیٹ الیکشن میں (ن)لیگ کوایکسپوزکیا،بیان

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:01

رضاربانی پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں ،کراچی سے عام انتخابات لڑیں گے، بلاول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رضاربانی پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں ،کراچی سے عام انتخابات لڑیں گے،ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ رضاربانی پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں ،رضاربانی کراچی سے عام انتخابات لڑیں گے، آصف زرداری رضاربانی سے ناراض نہیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے رضاربانی کانام لیکرسیاست کھیلی، ہم نے سینیٹ الیکشن میں (ن)لیگ کوایکسپوزکیا،تحریک انصاف(ن)لیگ کوایکسپوزکر نے میں ناکام رہی، صادق سنجرانی ہماری توقعات پرپورااتریں گے،نوازشریف نے آج تک این ایف سی ایوارڈپرعمل نہیں کیا، پیپلزپارٹی عام انتخابات اپنی طاقت سے لڑے گی،