شہباز شریف کا کبھی نہ بھاگنے کا بیان مضحکہ خیز ہے، بابر اعوان

جتنا مرضی شور ڈالیں احتساب سے نہیں بچ سکیں گے،شہباز شریف کا ہر منصوبہ "نوٹ" کو عزت دو پر مبنی ہے، آئندہ انتخابات میں عوام نا انصافیوں کا حساب چکا دے گی، وزیر اعلی پنجاب کے خطاب پر ردعمل

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:01

شہباز شریف کا کبھی نہ بھاگنے کا بیان مضحکہ خیز ہے، بابر اعوان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کبھی نہ بھاگنے کا بیان مضحکہ خیز ہے، شہباز شریف پرویز مشرف سے معافی کر جدہ بھاگے،آج کہا جا رہا ہے کہیں نہیں بھاگی, غلط بیانی کی حد ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے بیان پر تحریک انصاف کا رد عمل دیتے ہوئے بابر اعوان نے کہا شہباز شریف جتنا مرضی شور ڈالیں احتساب سے نہیں بچ سکیں گے ۔

شہباز شریف کے خلاف ماڈل ٹاون اور عابد باکسر کیسز ضرور کھلیں گے۔ شہباز شریف کا ہر منصوبہ "نوٹ" کو عزت دو پر مبنی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کرپشن, اور کک بیکس کی بھیانک داستانیں رقم کی گئیں۔ میٹرو منصوبے میں کی گئی کرپشن شہباز شریف کے گلے کی ہڈی بننے والی ہی, بابر اعوان کا کہنا تھا بڑے بھائی کی طرح چھوٹے میاں بھی جلد انجام کو پہنچیں گے۔ آئندہ انتخابات میں عوام نا انصافیوں کا حساب چکا دے گی۔