گزشتہ سالوں میں حج کی سعادت حاصل نہ کرنے والوں کے لیے حکومت کا بڑا اعلان

جن لوگوں کو پہلے حج کا موقع نہیں ملا ان کو رسائی دینے کی کوشش کرینگے ، وزیر مذہبی امور

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 مارچ 2018 20:56

گزشتہ سالوں میں حج کی سعادت حاصل نہ کرنے والوں کے لیے حکومت کا بڑا اعلان
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17 مارچ 2018 ء):گزشتہ سالوں میں حج کی سعادت حاصل نہ کرنے والوں کے لیے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو پہلے حج کا موقع نہیں ملا ان کو رسائی دینے کی کوشش کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں میں حج کی سعادت حاصل نہ کرنے والوں کے لیے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو پہلے حج کا موقع نہیں ملا ان کو رسائی دینے کی کوشش کرینگے۔وہ کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کررہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ رواں سال تین لاکھ 75 ہزار سے زائد ریکارڈ حج درخواستیں وزارت مذہبی امور کو موصول ہوئی ہیں جبکہ سرکاری کوٹہ ایک لاکھ 7ہزار تھا، ہماری کوشش ہے کہ جن لوگوں کو پہلے حج کا موقع نہیں ملا ان کو حج کے لیے رسائی دی جائے۔