کراچی میں ہونے والی 17 ویں سندھ گیمز 2018 کے لئے سکھر ڈویژن کے شطرنج کی10کھلاڑی منتخب

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:52

کراچی میں ہونے والی 17 ویں سندھ گیمز 2018 کے لئے سکھر ڈویژن کے شطرنج کی10کھلاڑی ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) کراچی میں ہونے والی 17 ویں سندھ گیمز 2018 کے لئے سکھر ڈویژن کے شطرنج کے ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں 10 کھلاڑیوں کو منتخب کرکے ان کا 10روزہ کیمپ لگایا گیا یہ کیمپ گورنمنٹ (بوائز) ڈگری کالج سکھر میں لگایا گیا گذشتہ روز ان 10کھلاڑیوں میں سے 4 بہترین کھلاڑیوں کو حتمی طور پر منتخب کیا گیا جن میں اظہر حسین ابڑو، شکیل احمد پتافی، ذوالفقار حسین اور پروفیسر بدرالدین قریشی شامل ہیں جو کراچی میں ہونے والے سندھ گیمز میں سکھر ریجن کی نمائندگی کریں گے، جبکہ سکھر ڈسٹرکٹ شطرنج ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری زاہد سعید ٹیم منیجر ہونگے، شطرنج کے ٹرائلز فوکل پرسن گورنمنٹ سائنس کالج سکھر کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن غلام حسین لغاری کی نگرانی میں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :