اللہ تعالی نے فواد چوہدری کو بیٹیوں کی عزت کرنے کی سوچ سے محروم رکھاہے ، عابد شیر علی

جس پارٹی کا سربراہ بے شرم ہو ترجمان میں شرم کہاں سے آئے گی، مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:51

اللہ تعالی نے فواد چوہدری کو بیٹیوں کی عزت کرنے کی سوچ سے محروم رکھاہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وزیر مملکت اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس پارٹی کا سربراہ بے شرم ہو ترجمان میں شرم کہاں سے آئے گی ۔ سیاستدانوں کو سیاست پر ہی بات کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری عمران خان سے بوچھیں انکے کتنے بچے کتنی بیویاں ہیں مریم نواز بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہے فواد چوہدری نواز شریف کا اپنی بیٹی سے عزت کا رشتہ سمجھنے سے قاصر ہیں ۔

ایک بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ اللہ تعالی نے فواد چوہدری کو بیٹیوں کی عزت کرنے کی سوچ سے محروم رکھاہے ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری جیسی گھٹیا سوچ رکھتے ہیں ویسے ہی ترجمانی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کاتعلق اس جماعت سے ہے جس کا سربراہ بیٹی کو قبول کرنے کی ہمت نہیں رکھتا جب کسی کی بیٹی پر انگلیاں اٹھائیں گے تو باقی انگلیاں آپ کی طرف آئیں گی ۔