وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی نیب طلبی بارے شائع خبریں حقائق کے منافی ہیں، ترجمان

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:38

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی نیب طلبی بارے شائع خبریں حقائق کے منافی ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو نیب طلبی کے حوالے سے بعض میڈیا نے خبریں شائع کی ہیں جو حقائق کے منافی اور من گھڑت ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے نیب طلبی کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح کی جھوٹی اور من گھڑت خبریں تعمیر و ترقی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی خواہش ہوسکتی ہے تاکہ تعمیر و ترقی کا سفر متاثر ہولیکن وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو نیب طلبی کے حوالے سے نیب بھی لاعلم ہے ۔

تمام ترقیاتی منصوبوں میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اداروں کا احترام کرتے ہیں اور خود کو جوابدہ سمجھتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ نیب طلبی کے حوالے سے بیانات علاقے کی تعمیر و ترقی کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کی خواہشات ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :