Live Updates

موجودہ حکمران مظلوموں کی بد دعاؤں سے اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں ، عائشہ گلا لئی

ملک میں تبدیلی لانے کا دعویٰ کرنیوالے عمران خان بھی روایتی اور موروثی سیاست کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی گلا لئی مظلوم عوام کے حقوق کیلئے ظالموں کے خلاف جہاد کر رہی ہے، پریس کانفرنس

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:38

موجودہ حکمران مظلوموں کی بد دعاؤں سے اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں ، عائشہ ..
دنیاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلا لئی نے کہا ہے موجودہ حکمران مظلوموں کی بد دعاؤں سے اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں ملک میں تبدیلی لانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان بھی روایتی اور موروثی سیاست کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی گل لئی مظلوم عوام کے حقوق کیلئے ظالموں کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پریس کلب دنیاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عمران خان جو ملک میں تبدیلی لانے کے دعوے کرتے تھے انہوں بھی پیسے کی سیاست اور موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں علاوہ لودھراں کے حلقے میں علی خان ترین کے علاوہ کوئی اور امیدوار نظر نہیں آیا مگر اسے بھی عوام نے مسترد کر کے ثابت کر دیا کے عوام بھی پیسے اور جاگیردارانہ نظام کی روایتی سیاست نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ان کی جماعت ملک میں مودبانہ سیاست کو فروغ دے گی کیوں کہ نواز شریف اور مریم نواز کا عدلیہ پر تنقید کرنا اچھی سیاست نہیں کیونکہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ملک میں کرپٹ نظام کے خلاف اب انقلابی گھنٹیاں بجنے لگی ہے جس کا اظہار عوام سیاستدانوں پر سیاہی اور جوتے پھینک کر شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ نظام کی بدولت 10 فیصد طبقہ 90 فیصد عوام پر حکمرانی کر رہا ہے جس کے باعث غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا چلا جارہا ہے غریب مزدور کسان طبقہ معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے پی ٹی آئی گلالئی ملک بھر سے تمام چھوٹی جماعتوں اور مخلص کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے غریب عوام کی نمائندگی کرے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سینٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی حمایت صرف اس لئے کی کے پیپلزپارٹی اداروں کا احترام کرتی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی گلالئی کے میڈیا کوآرڈنیٹر ملک منصور احمد و پی ٹی آئی گلالئی کے کارکنان بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :